انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں بہتری پر ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت تمام افسران کو شاباش دی،آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام

312

کراچی( اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کا کراچی پولیس آفس کا دورہ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں بہتری پر ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت تمام افسران کو شاباش دی،جرائم کےخلاف عمدہ حکمت عملی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی،زونل ڈی آئی جیز کو تعریفی خطوط دیئے گئے،ضلعی ایس ایس پیز، ایس ایس پیز انویسٹی گیشن کو بھی تعریفی خطوط دیئے گئے جبکہ جوانوں کے نام ستائشی پیغام دیا گیا۔

کراچی آپریشن کے تمام پولیس شہدائ کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی،آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس کی ناقابل فراموش قربانیوں کو میرا سلام اور غازیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،فرائض کی راہ میں شہید ہونیوالے نہتے ٹریفک پولیس افسران اور جوانوں کو بھی میرا سلام،پولیس کی قربانیوں سے ہی آج کا کراچی پرامن ہے،

کراچی آپریشن میں پولیس،رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے افسران اور جوانوں قربانیاں ناقابل فراموش اورلائق ستائش وعقیدت ہیں،عوامی خدمت اور انکے مسائل کا ترجیحی بنیاد پر حل آپکا فرض ہے،کرائم انڈیکس میں مذید بہتری آنی چاہیے،انٹرنیشنل کرائم انڈیکس کو جلد 100ویں نمبر پر لانیکی تمام تر کاوشوں کو یقینی بنایا جائے،پولیس ریسپانس ٹائم کو بہتر کیا جائے،محکمانہ امور میں ٹیم ورک اور شفافیت پر فوکس کیا جائے،اختیارات سے تجاوز نہ کریں،لوگوں کا احترام کریںمحنت،لگن اور دیانتداری سے کام کریں،عوام کی خدمت کے لیئے ہردم تیار اور پرجوش رہیں،مسائل اور مشکلات میں گھرے لوگ آپ کی طرف دیکھتے ہیں انھیں مایوس نہ کریںآپ خوش نصیب ہیں کہ اللہ پاک نے آپ کو لوگوں کی خدمت کا منصب عطا کر رکھا ہے۔