سمرینہ گرینڈ پروجیکٹ کا شاندار افتتاح،بکنگ کے لیے عوام کا رش

289
کراچی: سمرینہ گرینڈ پروجیکٹ میں عوام بکنگ کروا رہے ہیں، چھوٹی تصویر میں ایچ ڈی مارکیٹنگ کے مزمل میمن قمر اسلام کو گلدستہ پیش کر رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈریم ہومز ایسوسی ایٹس کے رہائشی اور کمرشل پروجیکٹ سمرینہ گرینڈ کی لاؤنچنگ، گزشتہ روز کے ڈی اے اسکیم 33 کی پرائم لوکیشن گلزار ہجری روڑ کاٹھیاوار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع پروجیکٹ کا شاندار افتتاح کیا گیا۔ افتتاح کے موقع پر فیمیلیز کی کثیر تعداد نے پروجیکٹ کا رخ کیا اور اس موقع پر اپنے اپارٹمنٹس بک کرائے۔ مذکورہ پروجیکٹ اپنی پرائم لوکیشن کے اعتبار سے لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔ پروجیکٹ میں دور جدید کے اعتبار سے تمام بنیادی سہولتیں موجود ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر فیمیلیز کے علاوہ بلڈرز اور ڈویلپرز سی ای او قمر اسلام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایچ ڈی مارکیٹنگ کے سی ای او نوید موتی والا، خالد رزاق بھی موجود تھے۔ بکنگ کے لیے آنے والی فیمیلیز اور علاقہ مکینوں نے پروجیکٹ کی خصوصیات کو بہت سراہا، ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے دور میں مناسب رقم پر اپنے گھر کا حصول ایک خواب کی مانند ہے اور سب سے اچھی بات اس پروجیکٹ کی لوکیشن ہے ، یہاں پر ضروریات زندگی کی تمام تر سہولیات پہلے سے موجود ہیںلہٰذا ہم نے آج ہے اپنے اپارٹمنٹ بک کرالیے ہیں۔ پروجیکٹ مالکان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے لیے سستے ، معیاریاور تمام تر سہولیات سے آراستہ پروجیکٹ لائے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ عوام نے بھی ہماری اس کاوش کو سراہا ہے۔ ہم نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ ان کے خوابوں کی تعبیر دیں گے، عوام کا اعتماد ہمارے بھروسے کا یقین ہے، پروجیکٹ کی خصوصیات ہی دور جدید کے لحاظ سے الاٹیز کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، گیس پانی بجلی کے علاوہ سیکورٹی کی خاصی سہولت اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ ایس بی سی اے سے باقاعدہ منظور شدہ ہے کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر یہ پروجیکٹ آئیڈیل ہے، بکنگ انتہائی مناسب قیمت پر کی جارہی ہے جبکہ ماہانہ اقساط بھی فیمیلیز کی حیثیت کے مطابق لی جائیں گی۔ اس موقع پر فن گالا کا بھی اہتمام کیاگیا۔ آنے والی فیمیلیز رنگا رنگ میوزیکل پروگرام سے محظوظ ہوئیں، معروف کامیڈین برکت اور عظمیٰ نے شاندار پرمامنس کا مظاہرہ کیا جبکہ عمران خان، یوسف رضا گیلانی اور مسٹر بین کے ہم شکل فنکاروں نے بھی فیمیلیز کو خوب ہنسایا۔ اس موقع پر بچوں کے لیے کھانے پینے کی اشیا کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔