گھر میں آتشزدگی سے ماں سمیت 6 بچے جھلس گئے

412

امریکا میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ماں 6 بچوں سمیت جھلس کر ہلاک ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق گھر میں آتشزدگی کا واقعہ ریاست مسی سیپی کے شہر جیکسن کے مضافاتی علاقے کلنٹن میں پیش آیا۔

فائر چیف آفیسر کا کہنا ہے کہ گھر میں آتشزدگی کا واقعہ رات ساڑھے 12 بجے کے وقت پیش آیا تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بچوں اور بیوی کو بچانے کی کوشش میں گھر کا سربراہ بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق آتشزدگی شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔