بلڈ مون،سپرمون کے بعد سنو مون

1006

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)زمین اورچاند کے فاصلے سمیٹنے کو ہیں، دنیا آج مظاہر قدرت کا انوکھا نظارہ کرے گی،چاند زمین کی انتہائی قربت کے سبب اسے نظارے کو برفانی چاند قراردیاجارہا ہے،

تفصیلات کے مطابق قدرت کے منفرد نظارے کا آغاز آج رات 8 بجے سے شروع ہوگا اور کل شب تک یہ عروج پر پہنچ جائے گا، ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس دوران چاند زمین سے نوے فیصد قریب ہوگا،

سردی میں عیاں ہونے والے اور چاند زمین کے انتہائی قربت کے سبب اسے نظارے کو برفانی چاند قرار دیا جارہا ہے۔ اسی لئے سپر مون کو سنومون کا نام دیا جارہا ہے،

سنومون پاکستانی وقت کے مطابق رات 7سے 8 بجے کے دوران دیکھا جاسکے گا۔ اس وقت چاند جوبن پر آنا شروع کرے گا۔ اور اتوار کی شب 11 سے 12 بجے کے دوران اپنی پوری آب و تاب پر آجائے گا،

ماہرین کے مطابق یہ سلسلہ جمعے کی شام سے شروع ہوچکا ہے۔ اسی سبب رواں ویک اینڈ کو فل مون ویک اینڈ قرار دیا جارہا ہے۔۔ خلانوردوں نے تجویز دی ہے کہ سنو مون کا مشاہدہ کرنے کیلئے مخصوص ایپلیکشنز ڈاؤن لوڈ کی جائیں۔