نیوزی لینڈ: موسلادھار بارش اور سیلاب کے بعد سیکڑوں افراد بے گھر

169
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں سیلاب کے بعد وسیع علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے‘ امدادی ٹیمیں نکاسی کے کام میں مصروف ہیں

ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے سیکڑوں افراد کو گھربار چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق گور، ماتاؤرا اور وِنڈام نامی قصبوں میں سیلابی ریلے داخل ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل ایک سیاحتی مقام ملفورڈ ساؤنڈ میں سیکڑوں سیاح سیلابی صورتحال میں پھنس کر رہ گئے تھیم، جنہیں مقامی انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ پہاڑی اور جنگلی راستوں کے ساتھ رابطے کی سڑکیں بھی مٹی کے تودے گرنے سے بند ہو گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں صورت حال چند روز میں بہتر ہو جائے گی۔