پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

358

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ ہم کشمیر میں پاکستان کا جھنڈا نہیں گرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق احمد نے کہا کہ پاکستان کا ہرشہری کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کررہا ہے جبکہ  پاکستان مشکلات کے باوجود  کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے، ہم سب مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ  شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہم کشمیر میں پاکستان کا جھنڈا نہیں گرنے دیں گےجبکہ  پہلےہم سینے پر گولی کھائیں گے پھر پاکستان کی طرف گولی بڑھے گی۔

راجہ فاروق  نے کہا کہ ہمیں کشمیر کے حوالے سے جارحانہ پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے، کشمیریوں کو پاکستانی حکومت اورعوام سے بہت امیدیں ہیں۔