قبائلی مشران نے بلدیاتی الیکشن مسترد کر دیا، ڈی آر سی کمیٹیوں سے استعفے کا اعلان

141

مہمند (آن لائن) قبائلی مشران نے بلدیاتی الیکشن کو مسترد کر دیا۔ عدالت عظمیٰنے فاٹا انضمام کیس کو سماعت کے لیے منظور کر کے احسن اقدام کیا۔ ڈی آر سی کمیٹیوں سے استعفیٰ کا اعلان ۔جرگہ سسٹم کو فوری طور پر رائج کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مہمند قومی مشران کے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ملک فیاض خویزئی، ملک نادر منان کوڈا خیل، ملک نصرت، ملک صاحب خان، ملک سراج ، ملک اورنگزیب، ملک صداقت، ملک اعجاز، ملک وارث، ملک آیازخان حلیمزئی، ملک نثار خان، ملک نذیر ، ملک اجمل، ملک شاہ روم، ملک اقرار خان و دیگر نے کہا کہ جب تک ضلع مہمند میں مردم شماری نہیںہوگی اُس وقت تک بلدیاتی انتخابات کرنا ظلم ہے۔ اور ہم ڈی آر سی اور بلدیاتی انتخابات کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قبائلی اضلاع انضمام کو سماعت کیلئے منظور کی ہے جو کہ ایک احسن اقدام ہے۔ کیونکہ فاٹا انضمام کو حکومت نے زبردستی ہم پر مسلط کیا ہے۔ اور ہمارا رسم و رواج و جرگہ سسٹم کو بری طرح متاثر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کا انضمام باالجبر میں ہماری مشاورت نہیں تھی۔ تو ہم اس کی بھر پور مزاحمت بھی کرینگے۔ جرگہ کے بعض ملکان ملک آیاز ، ملک نثٓر، ملک موسم نے جرگہ سے اختلاف کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کو بہتر قرار دیا۔ اور آئین کے مطابق حکومتی فیصلوں کی حمایت کی۔