سیمی فائنل، پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ

300

انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور گرین شرٹس نے 35 اوورز میں 5 وکٹوں پر 146 رنز بنا لیے ہیں۔

جنوبی افریقا کے شہر پوچس فسٹروم میں کھیلے جارہے سیمی فائنل میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان کو پہلا نقصان 9 رنز پر محمد حریرہ کی صورت میں اٹھانا پڑا جو اونچی شارٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں کیچ تھما بیٹھے، انہوں نے 4 رنز بنائے۔

پاکستان کو دوسرا نقصان 34 رنز پر اٹھانا پڑا جب فہد منیر صفر پر پویلین لوٹ گئے۔گرین شرٹس کے بلے باز محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

اوپنر حیدر علی اور کپتان روحیل نذیر اس وقت کریز پر موجود ہیں، حیدر علی نے 27 رنز بنا لیے ہیں جب کہ کپتان 7 رنز پر کھیل رہے ہیں۔