الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے زیر اہتمام شہر کے مختلف علاقوں میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد

760

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں باہمت یتیم بچوں کیلئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپس میں ”سوچنا“کے عنوان سے بچوں کو آگہی فراہم کی گئی،

ورکشاپس لیاری،نیو کراچی،نارتھ کراچی،ملیر،لانڈھی،کورنگی میں منعقدکی گئیں،جن میں باہمت بچوں اوران کی ماؤں نے بھرپور شرکت کی۔مہمان خصوصی نورالہدیٰ سیکنڈری اسکول کے پرنسپل طفیل خان اورصدر الخدمت علاقہ لیاری جواد شعیب تھے،

ورکشاپس میں بچوں کو بتایا گیا کہ”سوچنا“انسانی زندگی کی ضرورت ہے، مگر سوچنے کے دو اہم پہلو ہیں منفی یا مثبت۔منفی سوچ انسان پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔انسان کی فطرت ہے کی وہ اچھا بننا پسند کرتا ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ اچھی اور مثبت سوچ اپنائی جائے،مثبت سوچ اچھی شخصیت کی تعمیر کرتی ہے،

طفیل خان نے بچوں سے خطا ب میں کہا کہ آپ نہایت باہمت بچے ہیں۔اس لیے کہ آپ محنت کررہے ہیں۔اچھا، تعلیم یافتہ اورکامیاب انسان بننے کیلئے ضروری ہے کہ آپ اچھی عادات کو اپنائیں،

جوادشعیب نے کہا کہ آپ اپنے اساتذہ اور ماؤں کی عزت کر یں کیونکہ دنیا میں یہ دو ہی ہستیاں آپ کو کامیابی کی طرف لے جا تی ہیں۔وقت کے ضیا ع سے بچیں اورخوب محنت کریں۔جواد شعیب نیپ کہا کہ الخدمت مثالی خدمت کر رہی ہے۔یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری معاشرے کی مستحسن اور روشن مثال ہے۔