شبر زیدی کو صحت کے ساتھ مافیاز کا بھی سامنا تھا،کنول شوزب

434

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کا کہنا ہے کہ چیئر میں ایف بی آر شبر زیدی کو صحت کے ساتھ مافیاز کا بھی سامنا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کو آرام کی ضرورت ہے۔

کنول شوزب نے اپنی گفتگو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کو صحت کے مسائل کے ساتھ مافیاز کی وجہ سے بھی مسائل کا سامنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت مشکل میں مبتلا ہے اس لیے ہمیں عوام کی داد رسی کی کوشش کرنی ہے جبکہ ‏اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل مسترد کردیا ہے کیونکہ عوام تکلیف میں ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو۔

کنول شوزب نے مزید کہا کہ 4 سے 5 ماہ مشکل ہیں جس کے بعد جلد معاملات بہتر ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی گزشتہ روز سے غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر چلے گئے ہیں، چیئر مین ایف بی آر کی جگہ گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید فرائض سر انجام دیں گی۔