بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ‘ شہری زخمی

168

راولپنڈی/ نئی دہلی (آئی این پی/ آن لائن) بھارتی فوج نے ایل او سی کے ستوال سیکٹر کے قریب شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس سے45سالہ شہری زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب بھارت نے پاکستان پر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عاید کیا ہے۔ بھارتی خبررساں ادار ے نے ترجمان وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی فوج نے ضلع پونچھ کے شاہ پور اور کرن سیکٹر میںبھارتی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی جس پر بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔