ذرائع آمدن ظاہر کرنے کی مہلت ختم، جاوید لطیف کو نیب  نے طلب  کرلیا

498

اسلام آباد:  قومی احتساب بیورو (نیب) نے ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کو اپنی والدہ کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات 4 فروری کو جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما جاوید لطیف کی والدہ نے ایف بی آر کو 10 کروڑ سے زائد کے اثاثے بتا رکھے ہیں۔لیکن نیب کو موصول ہونے والے شواہد کے مطابق اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ سے زائد ہے۔

جس کے بعد نیب نے ان  سے سوال کیا تھا کہ  ان کی والدہ کا سورس آف انکم کیا ہے اور اثاثے بنانے کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا؟ جاوید لطیف نے نیب سے جواب جمع کروانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی تھی۔