جعلی ڈگری کیس: لیگی رہنما نا اہل

308

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے لیگی رہنما کاشف چوہدری کو جعلی ڈگری کیس پر نا اہل قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے جعلی ڈگری کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی کے رہنما کاشف چوہدری کو نااہل قرار دے دیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کاشف چوہدری الخیر یونیورسٹی کے کبھی طالب علم نہیں رہے۔

لیگی رہنما کاشف چوہدری نے الخیر یونیورسٹی کی بی بی اے کی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی ایم پی اے کاشف چوہدری کی نا اہلی سے متعلق فیصلہ 5 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔