پاکستان رینجرز اور پولیس کی مشرکہ کاروائیاں 16ملزمان گرفتار ،

465

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے16ملزمان کو گرفتار کرلیاہے،ملزمان بھتہ خوری، منشیات فروشی سمیت اسٹریٹ کرائم اور دیگروارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق چاکیواڑہ میں کارروائی کے دوران ایک ملزم عتیق کو گرفتارکرلیاگیاہے،جو بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ترجمان کے مطابق رینجرزسندھ اور پولیس نے فیروز آباد،الفلاح، نیپئر،عیدگاہ اورکورنگی کے علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے13ملزما ن گل امیر،حضرت گل،محمد نعیم،محمد صابر،عمران خان عرف مانیکی،محمد وقار،تامیل عمر،عمر خیام،عذیر جاوید، محمد شان عرف شانہ، محمد راشد، تنویر عباس اور محمد شہباز کو گرفتارکیا گیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

سعودآباداورفیروزآباد کے علاقوں سے2ملزمان راشد علی عرف موٹاعرف لالو اور صدام حسین عرف گینڈا کوبھی گرفتار کرلیاگیاہے، جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔