کرونا وائرس خطرات،پاک چین بارڈر کھولنے کا فیصلہ موخر

475

پاکستان نے پاک چین خنجراب بارڈر کو 2 فروری سے کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤاور اسے دوسرے ممالک تک پہنچنے کے خدشات کے پیش نظر خنجراب بارڈر کوکھولنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔

کمشنر گلگت کے مطابق پاک چین خنجراب بارڈر 2سے8فروری تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور بارڈر کے ذریعے پاکستانی تاجروں کے پھنسے ہوئے 186ٹرکوں کو لانے کےلئے کھولا جا رہا تھا۔