آئی جی سندھ تبدیل نہ کرنا ایک نہیں دو پاکستان کی مثال ہے،بلاول

165
لاڑکانہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری پارٹی کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

کراچی(نمائندہ جسارت) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا آئی جی سندھ کا تبدیل نہ ہونا ایک نہیں 2 پاکستان کی مثال ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وزیراعظم نے اسلام آباد کے آئی جی کو اس لیے بدل دیا تھا کیونکہ انہوں نے ایک غریب خاندان کے خلاف ایکشن لینے کے حکم کو نہیں مانا تھا اور غریب خاندان کی گائے ایک وزیر کے گھر میں داخل ہوگئی تھی۔بلاول زرداری نے کہا کہ کئی مہینوں کی خراب سکیورٹی صورتحال کے بعد سندھ کی منتخب قیادت نے نئے آئی جی کے لیے 5 نام وفاقی حکومت کو بھیجے، وزیراعظم نے اپنا کام نہیں کیا اور آئی جی کے نام پر متفق نہیں ہوئے، یہ ایک نہیں 2 پاکستان کی ایک اور مثال ہے۔واضح رہے کہ آئی جی سندھ کی تعیناتی کے حوالے سے وفاقی اور سندھ حکومت میں تنازع چل رہا ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان آئی جی ڈاکٹر کلیم امام کی تبدیلی پر اتفاق ہوا تھا تاہم کابینہ کے اجلاس میں حکومتی اتحادی جی ڈی اے کے رہنمائوں کے اعتراض پر ایک بار پھر آئی جی کی تعیناتی کا معاملہ لٹک گیا ہے۔