بحیرہ کیریبین میں 7.7 شدت کا زلزلہ‘ سونامی کا انتباہ جاری

312
واشنگٹن: بحیرہ کیریبین میں شدید زلزلے کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بحیرہ کریبین میں کیوبا اور جمیکا کے درمیانی علاقے میں 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا انتباہ جاری کردیا گیا۔ امریکی محکمہ ارضیات کے مطابق زلزلے کا مرکز کیوبا کے جنوب اور جمیکا سے 117 کلومیٹر دور شمال مغرب میں زیر سمندر 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ حکام نے خبردار کیا کہ جمیکا، کیوبا، بیلیز، ہنڈوراس، میکسیکو اور جزائر کیمین کے ساحلوں پر بلند لہروں کا خطرہ ہے۔ زلزلے کا اثر امر یکی شہر میں بھی محسوس کی گئی، جہاں بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں اور سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے زلزلے کے بعد بھی 6.1شدت کے جھٹکے محسوس کیے۔