مڈغاسکر: مسلسل بارش اور سیلاب سے 32 افراد ہلاک‘ 10 لاپتا

670
اینٹانا نیریو: افریقی ملک مڈغاسکر میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں وسیع رقبہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے‘ چھوٹی تصویر ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی کارروائی کی ہے

اینٹانا نیریو (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک مڈغاسکر میں بارش اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھتے ہوئے 32ہوگئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شمال مغربی علاقوں میں شدید بارش کے باعث سیلاب آنے سے 10 افراد لاپتااور 16 ہزار بے گھر ہو گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ہنگامی کارروائیاں جاری ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق مڈغاسکر میں 2ہفتے سے موسم خراب ہے اور تیز بارش کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔