بیرون ممالک میں قید ہزاروں پاکستانی رہا

360

اسلام آباد: سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو  رہا کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بیرون ممالک کی مختلف جیلوں میں قید 8608 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا ہے،جاری ہونے والی فہرست میں ملائشیا کے جیلوں میں 1540 پاکستانی، سعودی عرب کی جیلوں میں سے 2620،یو اے ای کے جیلوں سے 3423 ،عراق سے 668 ،کویت کی جیلوں سے 113 پاکستانی اور قطر سے 106 پاکستانیوں کو رہا کیا گیا ہیں۔