اراکین قومی اسمبلی محسن داوڑ سمیت 15 افراد گرفتار

434

اسلام آباد پولیس نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ سمیت 30 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ایم این اے محسن داوڑ سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایم این اے علی وزیر موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق علی وزیر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس نے گرفتار افراد کو تھانا کوہسار منتقل کردیا۔۔

مظاہرین پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے،پی ٹی ایم مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں سیاستدان افراسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر بھی شامل تھے۔

 واضح رہے کہ 2روز قبل پشاور پولیس نے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو تہکال سے گرفتار کیا تھا۔