امریکا نے چین کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مدد کی پیشکش کردی

733

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو چین کا سفر کرنے سے قبل سوچنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے  جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو چین کا سفر کرنے سے قبل سوچنا چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے بہت کم  واقعات امریکہ میں دیکھے  گئے ہیں تاہم، ہم اسے دیکھ رہے ہیں اور چین سے قریبی رابطے میں ہیں۔ صدر نے کہا کہ ہم نے چین کے صدر شی جن پنگ کو ضروری مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔ ہمارے ماہرین غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔