وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے

663

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان شہر قائد کے ایک روزہ دورے کیلئے کراچی ائیر پورٹ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے استقبال کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں امن و امان پر بریفنگ کے ساتھ کراچی پیکج اور وفاقی منصوبوں کی تفصیل بتائی جائے گی جبکہ ان کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات بھی طے ہے، جس میں اہم امور پر بات چیت کی جائے گی اور آئی جی سندھ کلیم امام کی علیحدہ ملاقات ہوگی، جس کے بعد آئی جی سندھ کےمستقبل کےبارے میں فیصلہ بھی متوقع ہے۔

وزیراعظم جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا کی کنگری ہاؤس میں ملاقات بھی ہوگی ، تاہم وزیراعظم ناراض اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کےرہنماؤں سےملاقات شیڈول نہیں ہے۔

وزیراعظم گورنر ہاؤس میں کامیاب جوان پروگرام کاافتتاح کریں گےاورنوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے۔