پولیس نے منظور پشتین کو گرفتار کر لیا

439

پشاور  کی مقامی عدالت نے پشتون تحفظ مومنٹ(پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما منظور پشتین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے مطلوب ملزم منظور پشتین کو گزشتہ شب تہکال کے علاقے سے گرفتار کیا اور آج صبح انہیں عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے منظور پشتین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ منظور پشتین ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو مطلوب تھے۔

منظور پشتین کے خلاف تھانہ سٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں 21 جنوری کو مقدمہ درج کیا گیا تھاَ۔