جماعت اسلامی نے کراچی میں گیس بحران کا معاملہ ایس ایس جی سی کے سامنے اٹھا دیا

468

امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے وفد کے ہمراہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس میں  ایکٹنگ ایم ڈی سوئی سدرن محمد وسیم ، ڈی ایم ڈی آمین راجپوت، ڈی ایم ڈی عمران فاروقی اور جی ایم محمد شہباز اسلام سے ملاقات کی۔

وفد میں جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکرٹری عبدلوہاب ، صدر پبلک ایڈ کمیٹی سیف الدین،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، کے الیکٹرک کمپلین سیل کے انچارج عمران شاہد اور عنایت اللہ اسماعیل بھی موجود ہے۔

وفد کی سربراہی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کی،  ملاقات میں شہریوں کو گیس کی کمی، اووربلنگ سے متعلق مسائل پر گفتگو ہوئی، امیر جماعت اسلامی کراچی نے شہریوں کو درپیش مسائل سے ایم ڈی کو آگاہ کیا۔

ایم ڈی سوئی سدرن سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سوئی گیس کے پریشر میں کمی، اوور بلنگ مسائل پر اگر توجہ نہ دی گئی تو جماعت اسلامی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کی جماعت اسلامی کے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے۔