بن قاسم سے اغو اءہونے والی 14سالہ شمائلہ کا سراغ نہ مل سکا ،

855

کراچی( اسٹاف رپورٹر) تھانہ بن قاسم کی حدود سے گزشتہ روز مبینہ طور پر اغوا ہونے والی14 سالہ شمائلہ کا سراغ نہ مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بن قاسم کی حدود سے 25 جنوری سے پانچویں جماعت کی طالبہ 14 سالہ شمائلہ مدختر ضمیر حسین لاپتہ ہے، بچی کے والد ضمیر حسین کا کہنا ہے کہ میری بچی کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا ہے، پولیس نے بتایاہے کہ تھانہ بن قاسم میں بچی شمائلہ کے والد ضمیر حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،

مقدمہ اغوا کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے، بچی کے والدین و دیگر رشتے داروں کا کہنا ہے کہ پولیس رپورٹ کے باوجود بچی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے، ہم اعلی حکام اور آئی جی سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری بچی کو جلد سے جلد بازیاب کرایا جائے