بھارتی افواج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ، خاتون زخمی

285

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی۔

انٹرسروس پبلک ریلیشن( آئی ایس پی آر)کے مطابق چڑی کوٹ سیکٹر میںبھارتی افواج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں قریبی گاؤں کی ایک خاتون زخمی ہوگئی ، جن کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کےجوان بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دے رہے ہیں۔