پنجاب میڈیکل کالج نے طلبا و طالبات کے جینز پہننے پر پابندی لگادی

690

پنجاب میڈیکل کالج نے طلباوطالبات کے جینز پہننے پر پابندی لگادی ہے۔

پنجاب میڈیکل کالج کی جانب سےجینز پہننے پر پابندی لگاتے ہوئے یونیفارم لاگو کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاجس کے مطابق طالبات سفید شلوار قمیض، عنابی رنگ کا دوپٹہ اور ساتھ کالے جوتے پہنیں گی،جب کہ طلبا سفید شرٹ، سلور گرے پینٹ یا سفید شلوار قمیض پہنیں گے۔

نوٹیفیکیشن میں تمام کلاسز کے اسٹوڈنٹس کے لئے یونیفارم لاگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کالج میں جینز، جوگرز، ٹی شرٹ اور اسکرٹ پہننا سختی سےمنع ہے۔ تمام طلبا 3 فروری کے بعد یونیفارم پہنیں گے۔