وزیراعظم عمران خان کی جرمن چانسلر سے ملاقات

259

وزیراعظم عمران خان سے جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے ملاقات کرکے انھیں اپنے ملک کے دورے کی خصوصی دعوت دی ۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات سوئٹزلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کی سائڈ لائن پر ہوئی۔

عمران خان اور اینگلا مرکل نے باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی،دونوں رہنماں کے درمیان خوشگوار ماحول میں غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے ملک کے دورے کی خصوصی دعوت بھی دی ۔