چکی آٹا اونرز ایسوسی ایشن نے چکیاں بند کردیں

230

لاہور میں چکی آٹا اونرز ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت کے لیے چکیاں بند کردی ہیں۔

چکی آٹا اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمان کے مطابق چکی مالکان کو آٹا 60 روپے فی کلو فروخت کرنے کے لیے مجبور کیا جارہا ہے،جس کی وجہ سے ہم غیر معینہ مدت کے لیے چکیاں بند کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہونے کے باوجود ہمارے ارکان پر مقدمات درج کرکے انہیں ہراساں کیا گیا جبکہ ہمارے تعاون کے باوجود ہمارے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

عبدالرحمان نے مزید کہا کہ پولیس ایف آئی آرز کی نقول فراہم نہیں کر رہی۔

دوسری جانب کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے بھی چکی مالکان کیساتھ ہڑتال میں شریک ہونے کا اعلان کردیا۔

خیبر پختو نخوا حکومت نے نان بائیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔

10روپے روٹی کی قیمت کا وزن 130 گرام سے کم کرکے 115 گرام کردی گئی ہے۔