صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان

520

کراچی( اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان کو لیگل نوٹس جای کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قانونی نوٹس میں ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے

، نوٹس کے مطابق ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان احمد 14 روز کے اندر میڈیا کے سامنے آکر اپنے جھوٹے اور من گھڑت الزامات پر معافی مانگیں، نوٹس کا متن ہے کہ عدالتی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا ، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی شکارپور نے مبینہ من گھڑت اور جھوٹی سیکریٹ رپورٹ میڈیا اور سوشل میڈیا میں جاری کرکے میری اور میرے خٰاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش کی ہے،

میرا تعلق تعلیم یافتہ اورباشعور گھرانے سے ہے، نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میں سابق بیوروکریٹ رہ چکا ہوں اور 8 محکموں کا سیکریٹری اور سابق وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکا ہوں،ایس ایس پی کی مبینہ سیکریٹ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے،

سیاسی مخالفین کے ساتھ ملکر میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش کی گئی ہے، ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان کی تعیناتی کے بعد امن وامان کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔