پاکستان رینجرز ( سندھ ) نے 16ملزمان کو گرفتار کر لیا ،

195

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے16ملزمان کو گرفتار کرلیا ، تر

جمان سندھ رینجرز کے مطابق ناظم آباد اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے4ملزمان محمداسد، محمد دانش، راشد عرف راکااورعلی ماویہ کو گرفتارکیا جو علاقے میں مسلح لوٹ مار کرنے اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

فیروزآباد اور کھارادرکے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے3ملزما ن فرحان، عبدالخالق عرف کالو اورمشتاق کھوسہ کو گرفتارکیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

گلشن معمار، الفلاح، ماڈل کالو نی، ناظم آباد اور فیروزآباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے9ملزمان عبدالباری، شیر رحمان عرف پہلوان، رحیم خان،جنت گل، شہروز راو¿، عرفان، کامرا ن احمد، محمد اقبال اور محمد اکبر کوگرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔