آئی جی سندھ کے لیے انعام غنی کے نام پر اتفاق ہونے کا امکان

366

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاق اور سندھ حکومت کے درمیاں آئی جی سندھ کی تعیناتی پر تنازعہ تاحال طے نہ ہوسکا،سندہ حکومت کی جانب سے نئے آئی جی سندھ کے لیے خیبرپختونخوا ثناءاللہ عباسی اور ایڈیشنل آئی جی آپریشن پنجاب انعام غنی کے نام وفاق کو بھیجے گئے ہیں،

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کلیم امام کی تبدیلی کی صورت میںکمانڈنٹ فرنٹیئر کور معظم جاہ انصاری کو نیا آئی جی سندھ مقرر کرنا چاہتی ہے جب کہ وفاق نے صوبے کی جانب سے پہلے بھیجے گئے مشتاق مہر ،کامران فضل اور غلام قادر تھبیوکے نام مسترد کردیے تھے جس کے بعد صوبائی حکومت نے مزید 2 نئے نام وفاق کو دیے ہیں،

باخبر ذرائع کا دعوی ہے کہ وفاق کی جانب سے معظم جاہ انصاری کے نام پر اصرار کیا جارہاہے تاہم بدہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے دونئے ناموں کے دیے جانے پر وفاقی حکومت نے بھی لچک دیکھانے کا فیصلہ کیاہے اور اس بات کا امکان ہے کہ آئی جی سندھ کے لیے انعام غنی کے نام پر اتفاق ہوجائے ،اس حوالے سے جلد فیصلے کا امکان ہے ۔