انڈونیشیا میں پل ٹوٹ کر دریا میں جا گرا‘ 10 افراد جاں بحق

200
انڈونیشیا: ٹوٹنے والا پل دریا میں گرا ہوا ہے‘ امدادی کارکن لاپتا افراد کی تلاش کے لیے کارروائی کررہے ہیں

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں شدید بارش کے نتیجے میں سیلاب آنے سے پیدل چلنے والوں کا پل گرگیا۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے بینگ کلو کے علاقے کاور میںپیش آنے والے حادثے میں 10افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے وقت پل پر 30 طالب علم موجود تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے سے کمزور پل پانی کے ریلے کو برداشت نہ کر سکا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 70افراد کو بچا لیا گیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات اور ارضیات نے ملک کے 23 صوبوں میں شدید بارش کا انتباہ جاری کردیا ہے۔