مذہبی شخصیات کا وزیر خارجہ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

188

لاہور(آئی این پی) مذہبی شخصیات نے وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی فوجیوں کی افغانستان میں موجودگی کی حمایت کر کے امر یکا نوازی کا ثبوت دیا ہے ،وزیر خارجہ کو کوئی حق نہیں وہ افغانستان پر امریکا کے قبضے کی حمایت کریں،وزیر اعظم کا تعلیمی اداروں کے نصاب میں تصوف شامل کر نے کے منصوبے کو مستر دکرتے ہیں ، ایسی کوئی ایسی حر کت کی گئی تواس کے خلاف عدالت جانے سمیت تمام آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔ یہ بات وفاقی شر عی عدالت کے مشیر شیخ الحدیث وتفسیر حافظ صلاح الدین یوسف‘اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر بر اہ علامہ زبیر احمد ظہیر ‘مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی ‘مولانا عبدلواب روپڑی‘مولانا سید طالب الرحمن شاہ زیدی ‘مولانا عبد الستار نیازی ‘مولانا عبد الحفیظ اوکاوڑی ‘مولانا فیاض احمد سلفی اوردیگر نے فر دوس مارکیٹ جامعہ عمربن عبدالعزیز میں ہنگامی اجلاس کے بعد مشترکہ بیان میں کہی۔علما نے کہا کہ وزیر اعظم کا تعلیمی اداروں کے نصاب میں تصوف شامل کر نے کے منصوبے کو مستر دکرتے ہیں، تعلیمی اداروں کے نظام میں تبدیلی یا کسی اور طر یقے سے فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کے خلاف شدید احتجاج سمیت آئینی وقانو نی حق بھی استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پر امریکا کے قبضے کے بعد خطے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی میں اضافہ ہواہے،افغانیوں سمیت سب امریکا سے افغانستان سمیت خطے سے نکلنے کا مطالبہ کررہے ہیں، مگر شاہ محمود قریشی مطالبہ کر رہے ہیں کہ امر یکا اپنی فوج افغانستان میں موجود رکھے ۔اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی کو انکے عہدے سے ہٹایا جائے ۔