حکومت نے انتقامی حربوں کی انتہا کردی، امیر العظیم

103

لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے خادم رضوی کی گرفتاری اور تحریک لبیک کے کارکنوں کی سزا پر حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے انتقامی حربوں کی انتہا کردی ہے، حکومت کی جانب سے دھرنے کے مقدمات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھیجنا حکومت کی بدنیتی ثابت کرتا ہے لگتا ہے کہ جنرل مشرف کا دور واپس آگیا ہے۔ امیرالعظیم نے کہا کہ قانونی منافقت کی یہ تاریخی مثال ہے ایک ہی جیسے دھرنے کے واقعات پر تحریک انصاف کو شاباش ملتی ہے اور دوسری طرف تحریک لبیک سزاوار ٹھیرتی ہے۔اگرچہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج ہو جائے گامگر حکومت نے اپنے انتقامی حربوں کی انتہا کردی ہے۔