جنوبی میکسیکو میں 5.3شدت کا زلزلہ

134

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کے جنوب میں آنے والے 5.3 شدت کے زلزلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ محکمہ ارضیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے زیادہ تر جنوبی میکسیکو کی ریاست اوآکساکا میں محسوس کیے گئے۔ مقامی حکام کی جانب سے زلزلے کے نتیجے میں کسی مالی یا جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ ستمبر 2017 ء میں اسی علاقے میں 8.2 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔