ایرانی صدرکی یورپی افواج کو دھمکی

304

تہران: ایرانی صدرحسن روحانی نےمشرقِ وسطیٰ میں موجود غیرملکی افواج کوخطرے کاسامنا کرنےکی دھمکی دےدی ہے ۔

عرب خبر رساں ادارے کےمطابق ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے بیرونی طاقتوں کو مخاطب کیاکہ وہ اپنی افواج مشرقِ وسطیٰ سے نکال لیں، ہم خبرکردارکرتے ہیں کہ اگرافواج خطے میں رہیں تو وہ خطرے میں آسکتی ہیں۔آج امریکی فوج خطرے میں ہے، کل یورپی افواج بھی خطرے میں ہوسکتی ہیں۔

حسن روحانی نے جامع مشترکہ پلان کے متبادل کےطور پر ‘ٹرمپ پلان’ کی پیشکش کو بھی مسترد کیا اور اسے ایک عجیب پیشکش قرار دیتے ہوئے امریکی صدر پر وعدہ خلافی کرنے کا بھی الزام لگایا۔

یاد رہےکہ برطانوی وزیراعظم بورنس جانسن نے امریکی صدرکو بہترین ڈیل میکرقرار دیا تھا اور ایرانی نیوکلیئر ڈیل کو ٹرمپ ڈیل سے تبدیل کرنے کا کہا تھا۔