کراچی میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا ہو گیا

1092

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)شہر میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے دکاندار من مانی قیمتوں پرآٹا فروخت کررہے ہیں،شہری مجبوراً مہنگا آٹا خرید نے پر مجبور ہیں، حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیاہے،

کراچی میں آٹے کامصنوعی بحران پیدا ہو گیا، دکانداروں نے موقع سے فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے، جہاں آٹادستیاب ہے وہاں 60 سے 68 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ آٹے کی سرکاری قیمت 43روپے مقرر ہے،

شہری کہتے ہیں ہرچیز مہنگی ہورہی ہے اب آٹا بھی پہنچ سے دور ہوگیاہے، دکانداروں کاکہناہے کہ گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے انہیں بھی آٹامہنگا مل رہاہے،

شہری کہتے ہیں کمشنرکراچی صورتحال کانوٹس لیں اور آٹے کی سرکاری قیمت پرفروخت یقینی بنائیں۔