یوکرینی طیارہ مار گرانے میں ملوث متعدد افراد گرفتار

286

یوکرینی مسافر طیارے کو حادثاتی طور پر میزائل سے مار گرانے جانے کے واقعے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

عدالتی ترجمان غلام حسین اسماعیل کے مطابق  طیارے کو حادثاتی طور پر نشانہ بنانے کے واقعے میں ملوث کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات کی جارہی ہے البتہ انہوں نے اب تحقیقات کی تفصیلات اور گرفتار افراد کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے واضح کیا ہے کہ طیارے حادثے کی تحقیقات کے لیے خصوصی عدالت کے سپرد کی جائےگی  اور تحقیقات میں آخری حد تک جائیں گے۔

ان کا کہنا ہےکہ اس افسوسناک سانحہ کا ذمہ دار کسی ایک فرد کو قرار نہیں دیا جاسکتا، ایرانی مسلح افواج نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے  اور ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ایسا اب دوبارہ نہیں ہوگا۔