ملک میں تبدیلی کے نام پر تباہی آگئی ہے، انیس قائم خانی

178

جیکب آباد (آن لائن) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ عوام نے تو تبدیلی کو ووٹ دیا تھا، ملک میں تبدیلی کے نام پر تباہی آگئی ہے، ایم کیو ایم نے لسانیت کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کیا،پھر پیپلز پارٹی نے سندھ کارڈ کا استعمال کر کے لوگوں کو لڑانے کی کوشش کی ۔ 24 جنوری کو لاڑکانہ میں منعقدہ جلسہ کی کامیابی کے لیے نکلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جیکب آباد میںجنرل ورکز اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بھی کوئی کام نہیں کیا 10سال سے یہ حکومت میںہیں۔ وفاقی اور سندھ حکومت سے عوام مایوس ہو چکے ہیں اب لوگوں کی نظر میں پی ایس پی پارٹی ہے ایم کیو ایم نے 30سالوں سے وتیرا بنایا ہوا ہے عوام کو دھوکا دینے کا۔ اس طرح کا استعفیٰ ان کا گٹھ جوڑہے کراچی کی تباہی کے پیچھے ایم کیو ایم کا ہاتھ ہے موجودہ حکومت کو ڈیڑھ سال گزر چکاہے کوئی مسئلہ حل نہیں ہواحکومت نے نوکریاں اور 50لاکھ گھر تعمیر کرنے سمیت معیشت ٹھیک کرنیکی باتیں کی مگر کچھ نہیں کر پائے گرمیوں میںبجلی نہیں اورسردی میں گیس نہیں مل رہی پیٹرول کے نرخ بڑھ چکے ہیں۔ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور عوام کو پیچھے دھکیل دیا ہے اب دوبارہ الیکشن کرائیں تاکہ اچھے لوگ سامنے آئیں۔ کشمیر میں کرفیو کو 5ماہ گزرچکے ہیں یہ صرف باتیں کر سکتے ہیں ۔
انیس قائم خانی