رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی کراچی کا اجتماع ناظمین آج ہو گا

95

کراچی(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے شہر میں سی این جی کی مسلسل بندش اور گھروں میں گیس لوڈشیڈنگ ، کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافے سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف اور دیگر مسائل کے حل کے لیے وفاقی ، صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کو متوجہ کرنے کے لیے جاری رابطہ عوام مہم کے سلسلے میںآج شام 7بجے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کے ہر سطح کے ناظمین کااجتماع طلب کر لیا گیا ہے ۔ اجتماع سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے اور پبلک ایڈ کمیٹیوں کو مزید منظم ، متحرک اور فعال بنانے اور مہم کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں گے ۔ سیکرٹری کراچی عبد الوہاب نے تمام ناظمین کو بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے ۔
رابطہ مہم