مرتضیٰ وہاب کے تقررکیخلاف درخواست کی سماعت22جنوری تک ملتوی

82

کراچی ( نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیراور معاون خصوصی کے تقرر سے متعلق شہری محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ نے 22جنوری تک ملتوی کردی۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ مرتضی وہاب کے خلاف جو حکم جاری کیا تھا اس کی کاپی کہاں ہے،درخواست گزار عدالت عظمیٰ کے حکم نامے کی کاپی کو درخواست کا حصہ بنائے، تمام معاون خصوصی و مشیر کے نوٹیفکیشن بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سندھ کے مشیران اور معاون خصوصی منتخب نمائندوں کے اختیارات استعمال کر رہے ہیں، وزرا کا پورٹ فولیو اور مراعات لے رہے ہیں،مرتضی وہاب کو حکومت سندھ نے بلٹ پروف گاڑی دی ہوئی ہے، مرتضیٰ وہاب گاڑی پر قومی پرچم لگائے پھرتے ہیں،مشیران اور معاونین خصوصی کی تقرریاں کالعدم قرار دی جائیں، مرتضی وہاب کو عدالت کے حکم پر پہلے عہدے سے ہٹایا گیا تھا، جبکہ انہیں مشیر دوبارہ مشیرلگایا گیا۔
مرتضیٰ وہاب