خلوص نیت سے کوششیں بارگاہ الٰہی میں قبولیت کا درجہ رکھتی ہیں،عطیہ نثار

287

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی ناظمہ عطیہ نثار نے کہا ہے کہ آپس میں ہم آہنگی اور خلوص نیت سے کی جانے والی کوششیں رب کی بارگاہ میں قبولیت کا درجہ رکھتی ہیں۔یہ بات انہوں نے زیریں سندھ کے ریجنل دفتر کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہاکہ کام کو منظم کرنے اورتحریک میں مضبوطی لانے کے لیے دفتر کے قیام کے سلسلے میں ضلعی و مقامی نگرانات کی کوششیںقابل قدر ہیں۔ ان تمام کوششوں کا مقصد صرف انسانیت کی خدمت اور رضائے الٰہی کا حصول ہونا چاہیے۔ اس موقع پر نائب ناظمات سندھ رخشندہ منیب،انوری بیگم، شگفتہ ابراہیم،نگرانات اضلاع و دیگر ذمے داران بھی موجود تھیں۔ واضح رہے کہ حلقہ خواتین سندھ کے 2 انتظامی زون ہیں ،بالائی سندھ کی نگران عائشہ ظہیر اور زیریں سندھ کی نگران شگفتہ ابراہیم ہیں جبکہ حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ صوبائی نظم کی بھی نمائندگی کرتی ہیں۔
عطیہ نثار