آئی ایم ایف پاکستان کا اسلامی تشخص ختم کرنا چاہتا ہے،اصغر خان

146

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسلامک ایجوکیشن ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) حیدر آباد کے جنرل سیکرٹری اصغر علی خان یوسف زئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی پاکستان دشمن شرائط کو مسترد کر دے ،عالمی امدادی ادارے پاکستان کا اسلامی نظریاتی تشخص ختم کرنے کے لئے نصاب تعلیم میں بنیادی تبدیلیوں کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، حکومت اور اس کے اداروں کے خود غرض افسران ڈالرز کےلالچ کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔ وہ اپنے دفتر میں تعلیم سب کیلیے کے موضوع پر مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اصغر علی خان یوسف زئی نے مزید کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی پاکستان دشمن شرائط کو پورے ملک میں نافذ کر رہی ہے۔اس سلسلے میں تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پاکستان میں مخصوص تعلیمی اور سماجی اداروں کو ہی بیرون ملک سے سماجی اور تعلیمی ادارے عطیات بھیج سکتے ہیں جن اداروں کو بیرونی فنڈنگ بھیجنے کی حکومت نے اجازت دی ہے ان میں زیادہ تر اسلام ، استحکام پاکستان کے خلاف سازشی سر گرمیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو ملک کے وقار کا خیال رکھتے ہوئے آئی ایم ایف کی پاکستان دشمن شرائط کو فوری طور پر مسترد کردینا چاہیے۔