مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

132

لاہور (آن لائن) عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلوانے کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقررکر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 15 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔ سماعت کے آغاز پر وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو یقین دلایا کہ کابینہ کی ریویو کمیٹی درخواست گزار کے کیس پر فیصلہ کر دے گی۔ جس پر جسٹس انوار الحق پنوں نے استفسار کیا کہ بادی النظر میں درخواست کیسے قابل سماعت ہے۔ درخواست گزار کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالت کے حکم پر وفاقی حکومت نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا ایسے میں درخواست قابل سماعت ہے۔ فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت کل فیصلہ کر دے گی پھر اپ عدالت میں آ جائیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے موقف اپنایا کہ کل کابینہ کمیٹی کی میٹنگ ہے۔ اس میں درخواست گزار کی درخواست پر فیصلہ کی توقع ہے۔ واضح رہے عدالت میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، چیرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔