آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے بھی منظور

522
فائل فوٹو

حکومت نے تینوں مسلح افواج کی مدت ملازمت سے متعلق بلز سینیٹ سے بھی منظور کروا لیے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے تینوں مسلح افواج سے متعلق ترمیمی بلز پیش کیے جنہیں ایوان بالا کے اراکین نے کثرت رائے سے تمام بلز کو منظور کرلیا۔

بعد ازاں چئیرمین چینیٹ نے مزید کارروائی کے لیے اجلاس 10 جنوری تک ملتوی کر دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترامیم کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا تھا۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے فوجی بل کی حمایت میں ووٹ دیا تھا جبکہ جماعت اسلامی، جے یوائی (ف ) اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا تھا۔

بل کی منظوری کے موقع پر 160 حکومتی اور 112 اپوزیشن ارکان ایوان میں موجود رہے تھے۔