اسداللہ درانی نے محکمہ تعلیم کی تمام باڈیز تحلیل کر دیں

163

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ( ایپکا) سندھ کے صدر اسداللہ درانی نے کراچی میں محکمہ تعلیم کی تمام باڈیز تحلیل کر دی ہیں ، الیکشن کمیشن نے انتخابات کا شیڈول بھی جار ی کر دیا ہے۔ڈپٹی الیکشن کمشنر ایپکا سندھ شاہ محمد تالپور کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ممبر شپ فارم 31جنوری2020ء تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ،جبکہ نامزدگی فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ3فروری2020ء مقرر کی گئی ہے۔