میرپور خاص، حیسکو کا کارنامہ، صارف کو ایک ماہ میں تین بار بل ارسال

296

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) حیسکو کا کارنامہ، صارف کو ایک ماہ میں تین بار بل ارسال کردیے ، پہلے ماہ زیرو ،دوسرا 4762اور تیسرا پندرہ ہزار کا ہاتھ میں دے دیا ، صارف کا میٹر اور تاریں اُتار کر لے گئے ، صارف نے ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن ، میٹر ریڈاور لائن مین کیخلاف سپرنٹنڈنٹ حیسکو کو درخواست جمع کرادی۔ حیسکو سٹی سب ڈویژن میرپورخاص کے اہلکاروں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارنے کا نیا طریقہ متعارف کرادیا ہیں جس میں ایس ڈی او سٹی میٹرریڈر اور لائن مین سمیت سارا عملہ ملوث ہیں اور اس بار انہوں نے آدم ٹاؤن کے ایک رہائشی اشوکمار کو اپنا شکار بنایا سب سے پہلے میٹر ریڈر نے نومبر کے مہینے کابل زیرو یونٹ کا بھیجا۔جبکہ میٹر میں ریڈنگ کے مطابق 547 یونٹ جل چکے تھے لیکن میٹر ریڈر نے صرف زیرو یونٹ ریڈنگ کا بل بھیجا ابھی یہ بالکل صارف نے جمع بھی نہ کرایا تھا اور واپڈااہلکار اس کے گھر پہنچ گئے اور کہا کہ آپ کا زیرو یونٹ کا بل آیا ہے آپ پر جرمانہ لگے گا اور 4762 روپے کا جرمانے کا بل ہاتھ میں دے گئے اور کہا کہ یہ بل جمع کراؤ ورنہ آپ کی بجلی کاٹ دی جائے گی، جس پر صارف نے بل 11 دسمبر کو جمع کرا دیا، جس پر واپڈا اہلکار چلے گئے۔دسمبر کلوزنگ کا مہینہ ہے جس میں واپڈا اہلکاروں نے چوری شدہ یونٹوں کو پورا کرنا ہوتا ہے۔ 31 دسمبر کو اہلکار ایک بار پھر اسی صارف کے پاس پہنچ گئے اور صارف کو ایک بار پھر 15000 روپے کا بل ہاتھ سے بنا کر دے دیا اور کہا کہ بل کو آج ہی جمع کراؤ نہیں تو آپ کی بجلی کاٹ دی جائے گی، جس پر صارف نے ان سے کہا کہ میں ابھی 11 دسمبر کو تو بل جمع کرایا ہے، جس پر اہلکاروں نے صارف کی بجلی کاٹ دی اور میٹر اتار کر لے گئے اور کہا کہ بل جمع کراؤ پھر میٹر لگائیں گے، جس پر صارف جوکہ مذکورہ مکان میں کرایہ دار ہے نے درخواست اے سی اور ایکسیئن آفس میں بھی جمع کرادی ہے۔
چنیوٹ ،ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے
سائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل بن گیا
چنیوٹ(آئی این پی)چنیوٹ میںٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے سائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق بتا یاگیا ہے کہ نور محمد گذشتہ روز شام کے وقت سودا سلف لیجا کر واپس گھر جا رہاتھا کہ عقب سے آنے والی ٹرالی نے اسے ٹکر ماردی جس کے باعث نور محمد سر میں شدید چوٹ آجا نے کی وجہ سے دم توڑ گیا اور موت کی وادی میں چلا گیا ۔