عمرکوٹ، کراچی سے کھوکھرا پار بارڈر تک پی ٹی آئی سندھ کی اظہار یکجہتی کشمیر ریلی

252

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) بھارت میں بھارتی حکومت کے جانب سے بھارت کے کروڑوں مسلمانوں کیخلاف ظلم اور تشدد کی آگ بھڑکانے کیخلاف کراچی سے پاک بھارت کھوکھرا پار بارڈر تک پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، اقلیتی رہنما جے پرکاش اکرانی کی قیادت میں اقلییوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی ریلی مودی مردہ باد، بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد بند کرو، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی گونج میں ریلی پاک بھارت کھوکھرا پار بارڈر تک سیکڑوں گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور پیدل شرکا عمرکوٹ پہنچے۔ عمرکوٹ اللہ والا چوک پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مودی کیخلاف مسلمانوں پر ظلم اور تشدد کی آگ بھڑکانے پر یہ کاروان جس میں اقلیتوں کی اکثریت ہے وہ کراچی سے کھوکھرا پار بارڈر زیرو پوائنٹ پر جارہی ہے، ہم بھارتی وزیراعظم کو یہ بتانے جارہے ہیں کہ ہم ہندو، مسلم ایک مٹھی کی طرح متحد ہیں۔