قائد اعظم کا یوم پیدائش ‘ اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرزکے تحت آج تقریب ہوگی

78

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے143 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کے تحت آج 25 دسمبر کو تقریب منعقد کی جائے گی۔ اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور چیمبر کے دفتر میں کیک کاٹیں گے اور تقریب میں اسمال چیمبر کے تمام ارکان شریک ہوں گے‘ اس تقریب کے لیے عمران شبیر عباسی، کامران عباسی، رانا محمد ایاز اور دیگر تمام ایگزیکٹو اراکین نے انتظامات کیے ہیں۔